حضرت مولانا مفتی مہربان علی کا فتویٰ روافض کا جنازہ پڑھنے…

حضرت مولانا مفتی مہربان علی کا فتویٰ روافض کا جنازہ پڑھنے اور ان کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنے کا حکم


سوال:شیعہ مسلمان ہیں یا کافر؟ شیعہ کی نماز جنازہ پڑھنے اور پڑھانے والے کے بارے میں علماء کرام کیا فرماتے ہیں؟ کیا شیعہ کے گھر کی پکی ہوئی چیزیں کھانا جائز ہے؟ کیا شیعہ کا ذبیحہ جائز ہے؟ 

جواب: اثناءِ عشریہ شیعہ تحریفِ قرآن کے قائل ہیں، تین چار کے سوا باقی تمام صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو کافر و مرتد سمجھتے ہیں، حضرت علیؓ اور ان کے بعد گیارہ بزرگوں کو معصوم مفترض الطاعہ اور انبیاء کرام علیہم السلام سے افضل سمجھتے ہیں اور یہ تمام عقائد ان کے مذہب کی معتبر اور مستند کتابوں میں موجود ہیں اور ظاہر ہے کہ جو لوگ ایسے عقائد رکھتے ہوں وہ مسلمان نہیں، نہ ان کا ذبیحہ حلال ہے، نہ ان کا جنازہ جائز ہے، اور نہ ان کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا جائز ہے۔

اور اگر کوئی شخص یہ کہے کہ میں ان عقائد کا قائل نہیں تو اس مذہب سے براءت کا اظہار کرنا لازم ہے جس کے یہ عقائد ہیں اور ان لوگوں کی تکفیر ضروری ہے جو ایسے عقائد رکھتے ہوں جب تک وہ ایسا نہیں کرتا اس کو بھی ان عقائد کا قائل سمجھا جائے گا اور اس کے انکار کو تقیہ پر محمول کیا جائے گا۔ 

(جامع الفتاویٰ: جلد 8 صفحہ 128)