حضرت مولانا مفتی اسماعیل کچهولوی کا فتویٰ(شیخ الحدیث و صدر…

حضرت مولانا مفتی اسماعیل کچهولوی کا فتویٰ(شیخ الحدیث و صدر مفتی جامعہ حسینیہ راندیر) شیعہ کی نماز جنازہ پڑھنا


سوال: شیعہ کی میت میں سنی کا شامل ہونا اور اس کی نماز جنازہ پڑھنا کیسا ہے؟ 

جواب:شیعہ میں بہت سے فرقے ہیں اگر شیعہ ایسے ہوں کہ وہ شیخینؓ (سیدنا صدیقِ اکبرؓ اور سیدنا فاروقِ اعظمؓ) کی فضیلت کے قائل ہوں، ان حضرات کی مذمت نہ کرتے ہوں، اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو معیارِ حق سمجھتے ہوں، ان کی برائی نہ کرتے ہوں اور حضرت عائشہ صدیقہؓ پر جھوٹی تہمت نہ لگاتے ہوں تو اس شیعہ کی میت میں سنی شامل ہو سکتا ہے، اور اس کی نمازِ جنازہ بھی پڑھ سکتا ہے اور جس شیعہ کے عقائد یہ نہ ہوں اس کے جنازہ میں سنی شرکت نہیں کر سکتا، اور نماز بھی نہیں پڑھ سکتا۔ 

(فتاویٰ دینیہ: جلد2 صفحہ 538)