سیدنا عبداللہ بن عمروؓ کا آپ کو روکنا - دفاعِ اہلِ سنت |…

سیدنا عبداللہ بن عمروؓ کا آپ کو روکنا

  مولانا اقبال رنگونی

سیدنا عبداللہ بن عمروؓ کو بھی جب معلوم ہوا کہ آپؓ عراق کا سفر کر رہے ہیں تو انہیں بھی اس بات کا خوف محسوس ہوا کہ وہ لوگ جنہوں نے آپؓ کو خطوط بھیج کر اپنے پاس آنے کی دعوت دی کہیں آپؓ کو کوئی نقصان نہ پہنچا دیں۔ آپ سیدنا حسینؓ کے بارے میں فکر مند ہو گئے اور فرمایا: 

سیدنا حسینؓ نے سفرِ عراق میں جلدی کر لی۔ خدا کی قسم اگر میں انہیں پا لیتا تو پوری قوت کے ساتھ ان کو جانے سے روکتا جب تک وہ مجھ پر قابو نہ پا لیتے، یعنی میں انہیں ہر حال میں عراق جانے سے روکتا۔  

(البدایہ: جلد 8 صفحہ 173)