شیعوں کی بے وفائی پر سیدنا حسینؓ کے نام حضرت مسلمؒ کا پیغام
مولانا اقبال رنگونیحضرت مسلمؒ بن عقیل( جنہیں سیدنا حسینؓ نے ان خطوط کی روشنی میں اپنے سے پہلے عراق بھیجا تھا اور ان سے تعاون کرنے کا حکم دیا تھا، مگر عراقیوں نے ان کو دھوکہ دیا اور پھر دشمنوں کے نرغے میں انہیں اکیلا چھوڑ دیا اور آخر کار وہ شہید کر دیے گئے) انہوں نے وصیت کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ:
”میری طرف سے سیدنا حسینؓ کو لکھ دینا کہ کوفیوں نے مجھ سے بے وفائی کی ہے، ان پر اعتماد نہ کرنا دیکھیے“ (جلاء العیون)
حضرت مسلمؒ نے سیدنا حسینؓ کے نام یہ پیغام بھیجا کہ کوفہ کے لوگ بے وفا اور غدار ہیں، ان کی باتوں اور خطوط پر اعتبار نہ کریں اور یہاں نہ آئیں، ورنہ یہ لوگ آپ کے ساتھ وہی سلوک کریں گے جو انہوں نے میرے ساتھ کیا ہے۔
