سیدنا حسینؓ سیدنا عبداللہ بن عباسؓ کی نگاہ میں
مولانا اقبال رنگونیسیدنا عبداللہ بن عباسؓ آپؓ کے بارے میں کیا فرماتے ہیں، اسے دیکھیے۔ آپؓ کا سیدنا حسینؓ کے ساتھ کیا رشتہ تھا وہ بھی سب جانتے ہیں آپؓ علم و فضل میں بڑا اونچا مقام رکھتے ہیں اور باعتبارِ عمر میں بھی آپؓ بڑے تھے ایک مرتبہ سیدنا حسینؓ کہیں جا رہے تھے اور ان کے لیے سواری لائی گئی تو سیدنا عبداللہ بن عباسؓ نے سواری کی رکاب تھام کر بڑے احترام کے ساتھ آپؓ کو سوار کرایا اور اس وقت ایک آدمی کہنے لگا کہ آپؓ تو ان سے عمر میں بڑے ہیں پھر بھی ایسا کر رہے ہیں آپؓ نے کہا: تمہیں پتہ ہونا چاہیے یہ کون ہیں؟ یہ حضورِ اکرمﷺ کے نواسے ہیں اور یہ مجھ پر اللہ کا احسان ہے کہ میں نے انہیں عزت کے ساتھ سوار کرایا ہے۔
