غیر مسلم کے مرنے پر إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ پڑھنا
سوال: جس طرح انسان مسلمان کے مرنے پر إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ دعائیہ کلمات پڑھتے ہیں، کیا یہ دعائیہ کلمات غیر مسلم کے مرنے پر پڑ سکتا ہے؟ کوئی شخص یہ کہے کہ یہ دعا ہر شخص کے لیے پڑھی جا سکتی ہے خواہ وہ مسلمان ہو یا غیر مسلم: کوئی یہ کہے کہ میں اس چیز کو نہیں مانتا کہ یہ دعا صرف مسلم کے لیے ہی پڑھی جائے۔
اس کے ایمان کی کیا حالت ہو گی؟ اس کا جو حدیث کے تحت دیا جائے.
جواب: میرے علم میں نہیں کہ کسی کافر کی موت پر إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ پڑھی گئی ہو۔ قرآن کریم میں اس دعا کا پڑھنا مصیبت کے وقت بتایا گیا ہے۔
اگر کوئی شخص کسی غیر مسلم کے مرنے کو بھی اپنے حق میں مصیبت سمجھتا ہے تب تو واقعی اس دعا کو پڑھے مگر حدیث شریف میں تو یہ ہے کہ فاجر کے مرنے سے اللّٰہ تعالیٰ جل شانہ کی زمین اور اللّٰہ تعالیٰ جل شانہ کے بندے راحت پاتے ہیں۔
(آپ کے مسائل اور ان کا حل: جلد، 2 صفحہ، 143)