پہلا مسئلہ کلمہ کی تبدیلی - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

پہلا مسئلہ کلمہ کی تبدیلی

  حافظ عبدالقدوس خان قارن

پروفیسر غلام صابر کی کتاب وضوء رسول میں بیان کردہ باتوں میں سب سے پہلی بات، جس پر مسلمانوں کو اعتراض اور اختلاف ہے، وہ کلمہ میں تبدیلی ہے۔ جناب پروفیسر صاحب نے کتاب کے ٹائٹل پر اپنے جامعہ کا جو مونو شائع کیا ہے، اس پر یوں لکھا ہے:  

لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللّٰهِ عَلِی وَلِی اللّٰهِ

حالانکہ ہر مسلمان، بلکہ مسلمانوں کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ اسلام کا پہلا اور اصلی کلمہ جسے کلمہ طیبہ کہا جاتا ہے، وہ یہ ہے:  

لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللّٰهِ ہے۔

اس میں کمی و بیشی جائز نہیں ہے۔ اس لیے پروفیسر صاحب کی کتاب پڑھ کر وضو میں پاؤں دھونے کے بارے میں کسی غلط فہمی کا شکار ہونے والے مسلمانوں سے گزارش ہے کہ وہ اس بات کو بھی مدِنظر رکھیں کہ پروفیسر صاحب اور ان کے طبقہ کو مسلمانوں کے ساتھ اسلام کے اصلی کلمہ میں بھی اختلاف ہے۔ جس کا ثبوت انہوں نے کتاب کے ٹائٹل پر مسلمانوں کے کلمہ سے اعراض کرتے ہوئے اپنا کلمہ لکھ کر دیا ہے۔