تیمم کا بیان - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

تیمم کا بیان

  حافظ عبدالقدوس خان قارن

اگر پانی نہ ہو یا بیماری وغیرہ کی وجہ سے پانی کے استعمال پر قدرت نہ رکھتا ہو تو غسل اور وضو کی جگہ تیمم کر کے طہارت حاصل کرے۔ اور تیمم کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے پاک ہونے کی نیت کرے اور پھر ایک دفعہ دونوں ہاتھ مٹی، ریت یا اینٹ پر مار کر ہاتھوں کو سارے چہرے پر ملے، جیسا کہ وضو میں دھویا جاتا ہے۔ اور پھر دوسری دفعہ دونوں ہاتھ مار کر کہنیوں سمیت دونوں ہاتھوں پر ملے۔