مسلمانوں کے قبرستان میں شیعہ کی تدفین - فتاویٰ جات | دفاع…

مسلمانوں کے قبرستان میں شیعہ کی تدفین


سوال: ایک شیعہ فرقہ سے تعلق رکھنے والے کی میت اہلِ سنت و الجماعت کی مسجد میں نمازِ جنازہ کے لیے لائی گئی، شیعہ فرقہ سے تعلق رکھنے والوں نے اپنے ہی امام کو آگے بڑھا کر نمازِ جنازہ پڑھی نمازِ جنازہ اہلِ اسلام کے عقائد سے علیحدہ تھی اور اس شیعہ میت کو اہلِ سنت و الجماعت کے قبرستان میں دفنایا گیا اور تدفین بھی شیعہ طریقہ پر ہوئی کیا شیعہ میت کی نمازِ جنازہ اہلِ سنت و الجماعت کی مسجد میں شیعہ طریقوں پر ہو سکتی ہے؟ اور کیا شیعہ میت کو اہلِ سنت و الجماعت کے قبرستان میں شیعہ طریقوں پر دفنائی جا سکتی ہے؟

جواب:مسجد جماعت میں نمازِ جنازہ مکروہ ہے، چاہے اہلِ سنت و الجماعت کی میت کیوں نہ ہو اور شیعہ اثناءِ عشریہ رافضیہ کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دیا گیا ہے، اس فرقہ کے کسی فرد کی میت اہلِ سنت و الجماعت کے قبرستان میں دفن نہیں کی جا سکتی۔ 

(محمود الفتاوىٰ: جلد 7 صفحہ317)