سیدنا حسینؓ کو بچپنے میں بیعت کا شرف ملنا - دفاعِ اہلِ سنت…

سیدنا حسینؓ کو بچپنے میں بیعت کا شرف ملنا

  مولانا اقبال رنگونی

حضورِ اکرمﷺ کے پاس جو لوگ مسلمان ہونے کے لیے آتے تھے تو وہ آپﷺ کے دستِ مبارک پر بیعت کرتے تھے اسی طرح حضورِ اکرمﷺ نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے مختلف معاملات اور حالات پر بیعت بھی لی تھی تاہم آپﷺ بچوں سے بیعت نہ لیتے تھے مگر حضراتِ حسنین کریمینؓ کو بچپن میں ہی حضورِ اکرمﷺ کے دستِ مبارک پر بیعت کا شرف حاصل ہو گیا تھا ان دونوں شہزادوں کے علاوہ اگر کسی بچے کو یہ سعادت ملی تو وہ سیدنا عباسؓ کے بیٹے سیدنا عبداللہؓ اور سیدنا جعفر طیارؓ کے بیٹے عبداللہؓ کو ملی تھی۔ زہے قسمت