سیدنا حسینؓ کا حلیہ مبارک
مولانا اقبال رنگونیجیسا کہ عرض کیا گیا ہے کہ سیدنا حسینؓ بہت خوبصورت تھے آپؓ کا قد درمیانی تھا، پیشانی کشادہ اور سینہ چوڑا تھا آپؓ مضبوط جسم رکھتے تھے اللہ تعالیٰ نے آپؓ کی آواز میں سوز رکھا تھا آپؓ داڑھی کو خضاب لگاتے تھے اور یہ خضاب وسمہ کا تھا (یہ ایک بوٹی ہے جس کے پتے بطور مہندی کے استعمال کیے جاتے ہیں اور اس کا رنگ خوبصورت لگتا ہے)۔
(کتاب المعرفہ والتاریخ: جلد 3 صفحہ 104)
اور آپؓ کبھی کتم اور حناء کی بھی مہندی لگاتے تھے۔ (معرفۃ الصحابہ: جلد 2 صفحہ 9)
آپؓ کے بال مبارک لمبے تھے عمامہ پہننے کے باوجود آپؓ کے بال مونڈھوں تک لٹکے نظر آتے تھے: قَدْ خَرَجَ شَعْرُهُ مِنْ تَحْتِ الْعِمَامَةِ (مجمع الزوائد: جلد 5 صفحہ 145)
