شیعہ کو غسل و کفن دینا اور مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا…

شیعہ کو غسل و کفن دینا اور مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا


شیخینؓ کو سب و شتم کرنے والے کو بہت سے فقہاءِ کرام نے کافر لکھا ہے اور جو روافض حضرت عائشہ صدیقہؓ کے افک کے قائل ہیں یا سیدنا صدیقِ اکبرؓ کی صحابیت کے منکر ہیں یا سیدنا علی المرتضیٰؓ کی الوہیت کے قائل ہیں، وہ بااتفاق کافر ہیں۔

در مختار شامی میں ہے کہ ایسے روافض کی تجہیز و تکفین میں امداد کرنا اور ان کی جنازہ کی نماز پڑھنا اور ان کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا درست نہیں ہے، اور ان سے بالکل متارکت اور مقاطعت کی جائے، تاکہ ان کو تنبیہ ہو اور سنی ہو جائیں۔ 

(مسائلِ رفعت قاسمی: مسائلِ میت: جلد7 صفحہ155)