اعتراض نمبر 4 - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

اعتراض نمبر 4

  دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓ

اس آیت سے مراد متعہ ہوتی تو بجائے اُجُوۡرَهُنَّ کے صَدُقَاتِهِنَّ یا مُهُورَهُنَّ لکھا ہوتا جیسا کہ دوسری جگہوں پر انہی الفاظ سے اس مفہوم کو ادا کیا گیا ہے۔ 

(تنبیہ المنکرین)

جواب:

فرقانِ حمید میں جس جگہ اُجُوۡرَهُنَّ کا قرینہ نکاح کے ساتھ استعمال ہوا ہے، وہاں یہ مُهورهن ہی کی جگہ استعمال ہوا ہے۔ ملاحظہ ہو:

1: فَانْكِحُوۡهُنَّ بِاِذۡنِ اَهۡلِهِنَّ وَاٰ تُوۡهُنَّ اُجُوۡرَهُنَّ الخ۔

(سورۃ النساء: آیت 25)

2: وَلَا جُنَاحَ عَلَيۡكُمۡ اَنۡ تَنۡكِحُوۡهُنَّ اِذَاۤ اٰ تَيۡتُمُوۡهُنَّ اُجُوۡرَهُنَّ‌ الخ۔

(سورۃ الممتحنہ: آیت 10)

3: اِنَّاۤ اَحۡلَلۡنَا لَـكَ اَزۡوَاجَكَ الّٰتِىۡۤ اٰتَيۡتَ اُجُوۡرَهُنَّ الخ۔

(سورۃ الاحزاب: آیت 33)

 4: وَّالۡمُحۡصَنٰتُ مِنَ النِّسَآءِ اِلَّا مَا مَلَـكَتۡ اَيۡمَانُكُمۡ كِتٰبَ اللّٰهِ عَلَيۡكُمۡ‌ وَاُحِلَّ لَـكُمۡ مَّا وَرَآءَ ذٰلِكُمۡ اَنۡ تَبۡتَـغُوۡا بِاَمۡوَالِكُمۡ مُّحۡصِنِيۡنَ غَيۡرَ مُسَافِحِيۡنَ‌ فَمَا اسۡتَمۡتَعۡتُمۡ بِهٖ مِنۡهُنَّ فَاٰتُوۡهُنَّ اُجُوۡرَهُنَّ الخ

(سورۃ المائدہ: آیت 25)

 نہ صرف أُجُور ہی بجائے مہر کے استعمال ہوا ہے، بلکہ اللہ پاک نے متاع کو بھی اسی معنیٰ میں کئی جگہ استعمال کیا ہے۔  

جیسے یہ آیت:

وَّمَتِّعُوۡهُنَّ عَلَى الۡمُوۡسِعِ قَدَرُهٗ وَ عَلَى الۡمُقۡتِرِ قَدَرُهٗ الخ۔ (سورۃ البقرہ: آیت 236)  

ترجمہ: اپنی وسعت کے اندازے سے ان کو مہر دے دو۔