شیعہ کے جنازہ میں شرکت جائز نہیں - فتاویٰ جات | دفاع اسلام

شیعہ کے جنازہ میں شرکت جائز نہیں


سوال: شیعہ کی نمازِ جنازہ میں سنی کی شرکت از روئے شرع کیسی ہے؟ جب کہ روز نامہ جنگ کراچی میں ہمارے بعض علماءِ کرام کی شرکت کی خبر شائع ہو چکی ہے اگر شیعہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت جائز ہے تو خیر، ورنہ ان علماء کی شرکت کا کیا مطلب؟

جواب:وَلَا تُصَلِّ عَلٰٓى اَحَدٍ مِّنۡهُمۡ مَّاتَ اَبَدًا وَّلَا تَقُمۡ عَلٰى قَبۡرِهٖ الخ۔

(سورة التوبہ: آیت 84) 

مَا كَانَ لِلنَّبِىِّ وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡاۤ اَنۡ يَّسۡتَغۡفِرُوۡا لِلۡمُشۡرِكِيۡنَ الخ۔ 

(سورة التوبہ: آیت 113) 

شیعہ کا کفر ظاہر ہے، اور مذکورہ آیات میں صراحتاً کفار کی نمازِ جنازہ پڑھنے، ان کی قبر پر جانے اور ان کے لیے مغفرت طلب کرنے سے منع کیا گیا ہے اگر شیعہ کی نمازِ جنازہ میں کسی عالم کی شرکت کی خبر شائع ہوئی ہے تو اس عالم سے اس کی وضاحت طلب کی جائے، اخبار کی خبر معتبر نہیں۔ 

(احسن الفتاویٰ: جلد4 صفحہ 230)