معاویہ رضی اللہ عنہ علی رضی اللہ عنہ کو اپنے سے افضل اور خلافت کا زیادہ حقدار سمجھتے تھے۔(تاریخ الإسلام)
مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبندمعاویہؓ علیؓ کو اپنے سے افضل اور خلافت کا زیادہ حقدار سمجھتے تھے۔
وحدثني يعلى بن عبيد : ثنا أبي قال : قال أبو مسلم الخولاني وجماعة لمعاوية : أنت تنازع علياً ! هل أنت مثله ؟ فقال : لا والله إني لأعلم أن علياً أفضل مني وأحق بالأمر ، ولكن ألستم تعلمون أن عثمان قتل مظلوماً ، وأنا ابن عمه ، وإنما أطلب بدمه ، فأتوا علياً فقولوا له : فليدفع إلى قتلة عثمـان وأسلم له ، فأتوا عليا فكلموه بذلك ، فلم يدفعهم إليه۔
تاریخ اسلام میں صحیح سند کے ساتھ مروی ہے کہ حضرت ابو مسلم خولانیؒ سے مروی ہے کہ وہ حضرت معاویہؓ کے پاس گئے اور کہا
آپ حضرت علیؓ سے خلافت کے بارے میں تنازع کیوں کرتے ہیں؟ کیا آپ حضرت علیؓ جیسے ہیں؟
حضرت معاویہؓ نے فرمایا: نہیں اللہ کی قسم میں جانتا ہوں کہ حضرت علیؓ مجھ سے افضل ہیں اور خلافت کے زیادہ حقدار ہیں ۔ لیکن تم نہیں جانتے کہ حضرت عثمانؓ کو ظلماً قتل کر دیا گیا؟ اور میں ان کا چچا زاد بھائی ہوں اور ان کے قصاص کا مطالبہ کر رہا ہوں تم حضرت علیؓ کے پاس جاؤ اور انہیں کہو کہ وہ قاتلین عثمانؓ کو میرے حوالے کر دیں اور میں یہاں کا انتظام ان کے سپرد کر دوں گا۔