شیعہ کی اقتداء میں سنی کا نماز جنازہ پڑھنا - فتاویٰ جات |…

شیعہ کی اقتداء میں سنی کا نماز جنازہ پڑھنا


سوال:کیا سنی حنفی مسلمان، شیعہ کی اقتداء میں نمازِ جنازہ پڑھ سکتا ہے؟

جواب: شیعہ غالی تبرائی نہ ہو تو نمازِ جنازہ میں حنفی اس کی اقتداء کر سکتا ہے، یعنی وہ شیعہ جو ضروریاتِ دین کا انکار نہ کریں اور صرف حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کی افضلیت کے قائل ہوں لیکن اگر وہ ضروریاتِ دین کے منکر اور کفریہ عقائد مثلاً الوہیتِ حضرت علیؓ تحریفِ قرآن، حضرت عائشہ صدیقہؓ پر تہمت کے قائل ہوں تو وہ کافر ہیں اور کافر کے پیچھے نمازِ جنازہ جائز نہیں۔ 

(کفایت المفتى: جلد5 صفحہ442)