غلطی پر ڈٹے نہ رہو سنت کی طرف رجوع کرو - دفاعِ اہلِ سنت |…

غلطی پر ڈٹے نہ رہو سنت کی طرف رجوع کرو

  علی محمد محمد الصلابی

4۔ غلطی پر ڈٹے نہ رہو سنت کی طرف رجوع کرو!

سیدنا عمر فاروقؓ کے پاس ایک عورت لائی گئی جس کا نکاح دورانِ عدت کر دیا گیا تھا، آپ نے دونوں میں جدائی کر دی اور عورت کے مہر کو بیت المال میں یہ کہہ کرڈال دیا کہ میں باطل نکاح پر مہر کو جائز نہیں سمجھتا، جاؤ تم دونوں کبھی آپس میں نکاح نہیں کر سکتے۔ جب حضرت علیؓ کو یہ فیصلہ معلوم ہوا تو کہنے لگے اگرچہ ان دونوں نے جہالت کی تھی، لیکن سنت یہ ہے کہ عورت کی شرم گاہ حلال کرنے کے بدلے اسے مہر دیا جائے اور دونوں میں عدت ختم ہونے تک جدائی کرا دی جائے، پھر وہی آدمی پیغامِ نکاح دینے والے دوسرے لوگوں کی طرح خود بھی پیغام نکاح دے سکتا ہے۔ حضرت عمرؓ نے یہ سن کر خطبہ دیا، اور کہا: غلطی پر ڈٹے نہ رہو، سنت کی طرف رجوع کرو اور پھر آپ نے خود حضرت علیؓ کی بات مان لی۔

(المغنی مع الشرح الکبیر: جلد 11 صفحہ 66، 67)۔