مفتی اعظم، حضرت مولانا مفتی محمد کفایت اللہ دہلوی رحمۃاللہ…

مفتی اعظم، حضرت مولانا مفتی محمد کفایت اللہ دہلوی رحمۃاللہ کا فتویٰ شیعہ کا کفن دفن اور نماز جنازہ مسلمانوں پر ضروری ہے یا نہیں


سوال: یہاں پر فقط ایک گھر روافض کا مسلمانوں کے اندر اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں، اگر وہ روافض مر جائے تو اس کا کفن دفن مسلمانوں پر لازم ہے یا نہیں؟ اگر لازم ہے تو اس کی نمازِ جنازہ پڑھی جائے گی یا نہیں؟

جواب:اگر ان روافض میں سے کوئی شخص مر جائے اور لوگ ان میں موجود ہوں تو وہی اپنی میت کی تجہیز و تکفین کر لیں لیکن اگر ان میں کوئی موجود نہ ہو تو دوسرے مسلمانوں کو لازم ہے کہ ان کی میت کی تجہیز و تکفین کریں پھر اگر وہ رافضی ایسے عقیدے کا تھا کہ اس پر کفر کا حکم جاری نہیں ہوتا تھا تو اس کی تجہیز و تکفین مسلمانوں کی طرح کریں، اور نمازِ جنازہ بھی پڑھ کر دفن کریں لیکن اگر اس پر کفر کا حکم جاری ہو سکتا تھا تو اس کی تجہیز و تکفین میں سنت کی رعایت نہ کریں، اور نہ نمازِ جنازہ پڑھیں، بلکہ کتے کی طرح گڑھے میں دفن کردیں۔ 

(کفایت المفتى: جلد 1 صفحہ451)