فصل ثانی دلیل نمبر 1 شیعی دلائل عقلیہ نسبت اباحت متعہ معہ…

فصل ثانی دلیل نمبر 1 شیعی دلائل عقلیہ نسبت اباحت متعہ معہ جوابات

  دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓ

شیعی دلائل عقلیہ نسبت اباحت متعہ معہ جوابات:

مجتہدینِ شیعہ نے جو دلائلِ عقلیہ نسبتِ اباحتِ متعہ پیش کی ہیں انہیں ہم معہ جوابات درجِ ذیل کرتے ہیں

دلیل نمبر 1: جس چیز سے زمانہِ حال یا مستقبل میں فاعل کے لیے ضرر تصور نہ ہو وہ بضرورتِ عقل مباح ہے چونکہ متعہ کی بھی یہی صفت ہے اس لیے متعہ مباح ہے۔ (برہان المتعة)

جواب: اگر اس دلیل کا صغریٰ و کبریٰ درست بھی ہے تو ریا بھی مباح ہونا چاہیے کیونکہ ریا میں کسی قسم کا ضرر تصور نہیں ہے علیٰ ھذا القیاس نبید پینے میں کیا ضرر ہے جس کے لیے شیعہ صاحبان جنابِ فاروقِ اعظمؓ کو خاکم بدہن شراب خور کہتے ہیں۔

حالانکہ علاوہ مباحتِ عقلیہ کے نبید کو ائمہ کرامؓ نے حلال قرار دیا ہے ملاحظہ ہو کافی: جلد 2 کتاب الثانی صفحہ 183، 184۔

اور فسئل عن النبيذ فقال حلال۔

ترجمہ: یعنی "ابی عبداللہ سے نبید کی نسبت پوچھا تو انہوں نے فرمایا کہ وہ حلال ہے۔