Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

حضرت خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ

  مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبند

حضرت خزیمہ بن ثابتؓ

آپ مشہور صحابی ہیں، آپ کا سلسلہ نسب یہ ہے:

خزیمہ بن ثابتؓ بن فاکہہ بن ثعلبہ بن ساعدہ بن عامر بن عیان بن عامر بن خطمہ بن جشم بن مالک بن اوس انصاری اویسی۔ آپ سابقین اولین مسلمانوں میں سے ہیں، تاریخ و سیر کی کتابوں میں آپ کے فضائل ومناقب بڑی کثرت سے مرقوم ہیں۔ کاتبِ وحی حضرت زید بن ثابتؓ فرماتے ہیں کہ: مصاحف کی کتابت کے وقت ہم کو ”سورۃ الاحزاب“ کی آیت 23 مِنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ رِجَالٌ صَدَقُوۡا مَا عَاہَدُوا اللّٰہَ عَلَیۡہِ  حضرت خزیمہ بن ثابتؓ سے ملی، جن کی شہادت کو رسول اللہﷺ نے دو شہادتوں کے برابر قرار دیا تھا۔ اس سے آپ کے کاتبِ وحی ہونے کی اچھی طرح وضاحت ہو جاتی ہے۔

(تفصیل کے لیے دیکھیے: الاصابہ جلد، 1 صفحہ، 425 بحوالہ کاتبینِ وحی صفحہ، 175 تا 177)