دلیل نمبر 4: متعہ سے بستے گھر اجڑ جائیں گے
جب ایک دفعہ مردوں نے اپنا نصب العین قلیل الزحمت کثیر اللذت اصول بنا لیا تو عورتوں کا سر پھرا ہے جو وہ خواہ مخواہ حمل کی تکلیف، بچوں کی پرورش کی زحمت اور انتظام خانہ داری کی درد سری محض مردوں کی خاطر برداشت کریں گی کیونکہ دنیا بھر کے قوانین اس بات پر متفق ہیں کہ بچوں کا حقیقی مالک آخر کار باپ ہی ہوتا ہے اور ماں بیچاری تو بمنزلہ دایہ ہی کے ہوتی ہے کیا عورتوں کا جی نہ چاہے گا کہ وہ بڈھے کھوسٹ خاوندوں کی خدمت کرنے اور ان کے شترِ غمرے اٹھانے کی بجائے وہ بھی ہر شب نئے ناز برداروں کے پہلو میں مزے اڑائیں جب اس طرح عورتوں کو بھی نئے لذائذ کی چاشنی کا چسکا پڑ گیا تو وہ قدرتی موانعات لذت آفرینی (یعنی قابلیت بچہ کشی وغیرہ) کو ادویات سے زائل کر کے سدا نو بہار دلہن کی طرح رہا کریں گی اور بازاری عورتوں کی طرح اپنی عصمت فروشی کیا کریں گی نتیجہ یہ ہو گا کہ ہر عورت رنڈی اور ہر بستی چکلہ ہوگی۔