شیعہ کا نماز جنازہ پڑھنا
جو شیعہ ضروریاتِ دین کا منکر ہو، مثلاً قرآنِ مجید کے بارے میں ناقص عقیدہ رکھتا ہو کہ یہ کامل نہیں ہے، یا حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا پر بہتان باندھتا ہو حالانکہ حضرت عائشہ صدیقہؓ کی براءت خود اللہ تعالیٰ نے فرمائی ہے، یا حضرت جبرئیل علیہ السلام سے وحی پہنچانے میں غلطی کا عقیدہ رکھتا ہو تو ایسا شخص خواہ کسی بھی مسلک کا پیرو کار ہو، بلا شبہ وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے ایسے آدمی کی نمازِ جنازہ پڑھنا جائز نہیں۔
لما فی الشامی وبهذا ظهر أن الرافضی إن كان ممن يعتقد الألوهية فی علی، أو أن جبرئیل عليه السلام غلط فی الوحی، أو كان ينكر صحبة الصديق، أو يقذف السيدة الصديقة فهو كافر لمخالفة القواطع المعلومة من الدين بالضرورة بخلاف ما إذا كان يفضل علياً أو يسب الصحابة فإنه مبتدع لا كافر۔
(فتاویٰ عباد الرحمٰن: جلد1 صفحہ43)
