تمہید کے علاوہ جس میں متعہ کے اصطلاحی معانی اور موازنہ زنا و متعہ درج ہے یہ رسالہ تین بابوں پر منقسم ہے۔
باب اول: دلائلِ عقلیہ پر مشتمل ہے جس کو دو فصلوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
فصل اول: میں ہمارے دلائلِ عقلیہ نسبتِ حرمتِ متعہ کا ذکر ہے۔
فصل ثانی: میں شیعوں کے دلائلِ عقلیہ نسبتِ حلتِ متعہ اور ان کے جواب درج ہیں۔
باب دوم: میں آیتِ قرآنی سے حرمتِ متعہ ثابت کی گئی ہے اور جس قدر اعتراضات شیعوں کی طرف سے ان آیات کو موڑ توڑ کر کیے گئے ہیں ان کے مفصل جوابات دیے گئے ہیں۔
باب سوم: میں احادیثِ شیعہ و سنی پر مکمل تبصرہ کیا گیا ہے اس کی دو فصلیں ہیں۔
فصل اول: میں احادیثِ اہلِ تشیع کا تذکرہ ہے جس کو پھر آگے دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
حصہ اول: میں روایاتِ حرمتِ صریحہ اور
حصہ دوم:میں روایاتِ حرمتِ استدلالیہ درج ہیں اور
فصل ثانی: میں صرف ان احادیثِ اہلِ سنت و الجماعت کا بیان ہے جن کو شیعہ صاحبان حلتِ متعہ کے متعلق دلیل پیش کرتے ہیں اور ان کی مفصل تشریح و توضیح۔