حضرت مہدی علیہ الرضوان ظہور کے وقت کتنے مؤمن ہوں گے - ردِ…

حضرت مہدی علیہ الرضوان ظہور کے وقت کتنے مؤمن ہوں گے

  حضرت مولانا علامہ ضیاء الرحمٰن فاروقی شہیدؒ

صفحہ 2 از 2

ترجمہ: آنحضرتﷺ نے فرمایا جب امام مہدی ظاہر ہوگا اس وقت وہ قرآن کی یہ آیت تلاوت کرے گا: یعنی میں تم سے ڈر کر بھاگا تھا پھر میرے رب نے مجھے حکمت دی اور مجھے رسولوں میں سے بنایا۔

حضرت آدم سے لے کر ظہور تک امام مہدی (بارہواں امام) تمام گناہوں زنا، خیانت اور ظلم کا قصاص لیں گے:

واراقۃ دماء آل محمدﷺ وكل دم سفك وكل فرج نكم حراما وكل زنى وخبث و فاحشة و اثم و ظلم وجور و غشم منند عند آدم عليہ السلام الى وقت قيام قائمنا عليہ السلام كل ذالك يعدده عليهما و يلزمهما اياها فيقران بہ فيقص منهما ذالك الوقت ثم يامرهما فيصلبان على الشجرة و يامر ریحا فتنفعھما فی اليم نسفا۔ 

(از کتاب بصائر الدرجات: صفحہ: محمد شریف بن شیر محمد مولوی پاکستانی)  

ترجمہ: امام قائم رسول اللہﷺ کی اولاد کے قیدی بنانے، آل محمد کے خون بہانے، ہر نکاح حرام، ہر زنا، خیانت، فاحشہ، گناہ اور ظلم و جور کا حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر آج تک حاضرین کی موجودگی میں قصاص لیں گے پھر آگ کو حکم دیں گے کہ وہ زمین سے نکل کر ان کو اور ان کے درختوں کو جلا دے گی پھر ہوا کو حکم دیں گے کہ وہ زمین سے نکل کر ان کو اور ان کے درختوں کو جلا دے گی پھر ہوا کو حکم دیں گے کے ان کی راکھ کو اٹھا کر سمندر میں پھینک دے گی۔

امام مہدی (بارہواں امام) دنیا بھر کے لوگوں کو روزی تقسیم کریں گے:

حضرت نوح علیہ السلام، حضرت ابراہیم علیہ السلام، حضرت موسیٰ علیہ السلام، حضرت سیدنا عیسیٰ علیہ السلام اور حضرت محمدﷺ بھی اپنے عہدِ حیات میں مناسب مدت تک غائب رہے ہیں شبِ قدر میں سال بھر کی روزی وغیرہ امام مہدی تک پہنچادی جاتی ہے، وہی اس کو تقسیم کرتے ہیں"۔  

سیدنا جعفر صادقؒ کے فرمان کے مطابق امام مہدی کو غائب کرنے کا مقصد پوری دنیا کا امتحان لینا ہے۔  

(از چودہ ستارے مؤلف سید نجم الحسن کراروی: صفحہ569 مطبوعہ امامیہ کتب خانہ موچی دروازہ لاہور)

ظہور امام مہدی (بارہواں امام) کے وقت سورج مغرب سے نکلے گا:

امام مہدی کے ظہور کی علامات کا ذکر کرتے ہوئے چودہ ستارے کے مؤلف نے اپنی کتاب کے صفحہ 585 پر لکھا ہے:  

زوال کے وقت آفتاب تا وقتِ عصر قائم رہے گا مغرب سے آفتاب نکلے گا، مسجدِ کوفہ کی دیوار خراب اور برباد کر دی جائے گی مشرق سے نکلنے والی آگ سات روز باقی رہے گی جس سے مغرب تک پورا عالم تہس نہس ہو جائے گا۔  

(بحوالہ تاریخی دستاویز: صفحہ، 446)

ظہور امام (بارہواں امام) کے بعد جبرائیل و میکائیل اور ہزاروں ملائکہ بھی آپ کے ہاتھ پر بیعت کریں گے:

خانہ کعبہ میں امام مہدی کا خطبہ جاری ہوگا کہ آسمانوں سے جبرائیل و میکائیل آ کر بیعت کریں گے پھر آسمانی ملائکہ کی بعثت عام ہوگی بیعت کے بعد 313 مومن بیعت کریں گے پھر بیعت کا عام سلسلہ شروع ہوگا۔  

(از کتاب چودہ ستارے: صفحہ 594، مطبوعہ امامیہ کتب خانہ لاہور سید نجم الحسن کراروی پشاور)

بیعت کے بعد امام مہدی سب سے پہلے کوفہ جائیں گے:

"بیعت کے بعد امام مہدی سب سے پہلے کوفہ جائیں گے اور دشمنان آلِ محمد کا قلع قمع کریں گے آپ کے ہاتھ میں عصائے موسیٰ ہوگا جو اژدہا کا کام دے گا اور تلوار حمائل ہوگی۔  

(چودہ ستارے صفحہ 594 مطبوعہ امامیہ کتب خانہ لاہور)

کوفہ میں امام مہدی مجلس حسین پڑھائیں گے۔


صفحہ 2 از 2