امام محمد المہدی کا ظہور یقینی ہے - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

امام محمد المہدی کا ظہور یقینی ہے

  حضرت مولانا علامہ ضیاء الرحمٰن فاروقی شہیدؒ

اسلام:امام محمد المہدی کا ظہور یقینی ہے:

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت آنحضرتﷺ نے فرمایا اگر دنیا کا ایک دن بھی باقی رہ جائے تو اللہ تعالیٰ اس دن کو دراز کر دیں گے تاکہ وہ شخص یعنی مہدی خلیفہ ہو جائے۔

(ترمذی: جلد2 صفحہ47)

امام مہدی کے والد کا نام عبداللہ ہوگا:

عن عبد الله بن مسعود قال رسول اللهﷺ لا تذهب الايام والليالى حتىٰ يملك رجل من اهل بيتی يواطی اسمه اسمى و اسم ابيه اسم ابی۔  

(مستدرک: جلد4 صفحہ 442)  

ترجمہ: حضرت عبداللہ بن مسعودؓ سے روایت ہے کہ آنحضرتﷺ نے فرمایا دنیا کے روز و شب ختم نہ ہوں گے یہاں تک کہ میرے اہلِ بیتؓ سے ایک شخص خلیفہ ہوگا جس کا نام اور ولدیت میرے نام اور ولدیت (محمد بن عبد اللہ) کے مطابق ہوگا۔

شیعیت:

امام مہدی کے والد کا نام حسن عسکری ہے:

اصولِ کافی کے مطابق بارہویں سیدنا عسکریؒ کے لڑکے ہیں گویا شیعہ کے امام مہدی کے والد کا نام حسن عسکری ہے۔

اسلام:

امام محمد مہدی حسنی سید ہوں گے:(صفحہ589)

ابو داؤد شریف میں ہے امام محمد مہدی حضرت حسنؓ کی اولاد میں ہوں گے، اسی بنیاد پر انہیں حسنی سید کہا جائے گا۔

شیعیت:

حضرت حسنؓ سیدنا امیرِ معاویہؓ سے بیعت کے بعد منصبِ امامت سے معزول ہوگئے ہیں (اصولِ کافی) اسی لیے ان کا لقب یا مذلل المؤمنین کہا گیا۔

اسلام:

امام مہدی مدینہ کے ایک گاؤں کریم میں پیدا ہوں گے:

نور الابصار: صفحہ111 پر ہے: ابو نعیم نے حضرت عبداللہ بن عباسؓ سے روایت کی ہے کہ آںحضرتﷺ نے فرمایا مہدی ایک گاؤں سے آئیں گے جس کا نام کریم ہوگا (یہ مدینہ منورہ کے قریب ایک بستی ہے) ابنِ ماجہ نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے نزول کے بارے میں ایک طویل حدیث ابو امامہ باہلی سے ذکر فرمائی جس میں مذکور ہے کہ حضورِ اکرمﷺ نے خطبہ میں دجال کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا مدینہ منورہ اپنے آپ کو خبیث لوگوں سے پاک کر دے گا جیسے لوہار کی بھٹی لوہے کے زنگ کو دور کر دیتی ہے اس دن کو یوم الاخلاص کہا جائے گا امام شریک نے عرض کیا عرب اس دن کہاں ہوں گے حضورِ اکرمﷺ نے فرمایا: "وہ اس وقت تھوڑے ہوں گے ان سے بڑے لوگ بیت المقدس میں ہوں گے وہ تمہیں صبح کی نماز پڑھا رہے ہیں کہ عیسیٰ بن مریم نازل ہوں گے تمہارا امام پیچھے ہٹنے کا ارادہ کرے گا کہ عیسیٰ بن مریم نماز پڑھائیں تو عیسیٰ بن مریم ان کے کندھوں پر ہاتھ رکھ کر فرمائیں گے آپ ہی نماز پڑھائیں۔ 

(بحوالہ عقائد جعفریہ: جلددوم صفحہ 533)

امام مہدی حسینی سید ہوں گے

امام مہدی کی والدہ کا نام آمنہ ہوگا جو حضرت فاطمہؓ کی اولاد سے ہوگی اس سلسلے میں احادیث اور روایات دوسرے باب میں تفصیل سے گزر چکی ہیں۔