بائیسواں مدعی مہدی احمد بن علی محیرثی - ردِ رافضیت | دفاع…

بائیسواں مدعی مہدی احمد بن علی محیرثی

  حضرت مولانا علامہ ضیاء الرحمٰن فاروقی شہیدؒ

یمن کے علاقہ محیرث کا رہنے والا احمد بن علی بلا کا ذہین اور انتہا درجہ کا ذی علم تھا یہی ذہانت و فطانت اس کی گمراہی کے باعث بنی شاعری میں ید طولیٰ رکھنے اور قادر الکلام ہونے میں اپنا جواب نہ رکھتا تھا۔

دعوئی مہدویت:

مہدویت کا مدعی بنا بہت سے لوگ اس کے دام فریب میں آسانی سے پھنستے چلے گئے کبھی خود کو مہدی منتظر کہتا تو کبھی قرآنِ حکیم کی پیش گوئی کا مصداق بننے کے لیے دَآبَّةُ الۡاَرۡضِ بن بیٹھتا عمر کے آخری ایام میں مکہ مکرمہ چلا گیا اور وہیں اس کا تختہ حیات 1050ھ میں کنارہ عدم کو جا لگا۔  

(از خلاصہ الاشرفی المسیان القرآن الحادی عشر: جلد1 صفحہ 250)