آٹھواں مہدی - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

آٹھواں مہدی

  حضرت مولانا علامہ ضیاء الرحمٰن فاروقی شہیدؒ

جھوٹا مہدی احمد بن کیال بلخی چند مضحکہ خیز دعوے:

یہ فارسی و عربی کا بہت بڑا مصنف اور فصیح و بلیغ و بلند پایہ شاعر و مقرر تھا کچھ عرصہ تک لوگوں کو اہلِ بیتؓ کی طرف بلاتا رہا پھر خود ہی امام الزمان کا دعویٰ کر کے ہزاروں انسانوں کو دامِ فریب میں لانے اور اپنی سحر بیانی کے ذریعہ بعض اہلِ علم و فضل تک کو گمراہ کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

احمد خود کو تمام انبیاء سے افضل اور اہلِ بصیرت و اصحاب دانش کا مقتدیٰ کہلانے میں فخر محسوس کرتا تھا اپنے امام الزمان و قائم آلِ محمد کے دعویٰ پر دلیل یہ دیتا تھا کہ اسم احمد ان چاروں عالموں کے مطابق ہے۔ الف نفس اعلیٰ کے مقابلہ میں حانفس، ناطقہ کے مقابل میم، نفسِ حیوانیہ کے مقابل میں دال، نفسِ انسانیہ کے مقابل ہے۔ 

اس طرح اس کا دعویٰ تھا کہ میرے نام کے حروف میں سے الف انسان پر دلالت کرتا ہے، حاحیران پر، میم طائر پر اور دال مچھلی پر دلالت کرتا ہے اس طرح انسان کو اللہ تعالیٰ نے احمد کی شکل پر پیدا کیا ہے۔ قد الف، دونوں ہاتھ حا، پیٹ میم، پاؤں دال، کی شکل میں ہیں۔  

(ملحق ائمہ تلبیس بحوالہ الملل والنحل علامہ شہرستانی: جلد اول صفحہ 242)