احمد کی جانشینی:
عبد اللہ بن میمون کی موت کے بعد اس کے لیے احمد بن عبد اللہ نے جانشینی پائی۔ اس کی کوشش سے بعد میں باطنی مذہب کو فروغ ملا اس کی کوشش سے شاعر ایران غیاث نے نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ کے مقابلے میں مختلف اصطلاحات ایجاد کیں ارکانِ اسلام کا من گھڑت مفہوم عام کر کے اسلامی شریعت کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا مہدی موعود کے دعوے کے مطابق نئے مذہب کی بنیاد رکھ کر نئے نئے کارناموں کے ذریعے سادہ لوح مسلمانوں کو گمراہ کیا۔
(ائمہ تلبیس: جلد اول صفحہ226)
جھوٹے مہدی احمد بن کیال باطنی کی طرف سے نئی شریعت کی چند اصطلاحات:
اسلامی الفاظ
فرقہ باطنی کی طرف سے تحریف شدہ معانی
ملائکہ: باطنی فرقہ کے داعی و استاد
جبرئیل: محمد کی عقل و فراست
شیاطین: ظاہر پر عمل کرنے والے گنوار لوگ
نبی: ناطق حق
وحی: اساس حق گوئی
قیامت: کسی چیز کا اپنی اصل کی طرف لوٹنا
جنت: جسمانی راحت
دوزخ: جسمانی تکلیف
کعبہ: محمد
باب: سیدنا علیؓ
تلبیہ : اجابت مدعو
طواف: ائمہ طاہرین کے گھر
روزہ: امام کا راز افشاء نہ کرنا
زکوٰۃ: دل کی صفائی اور پاکیزگی
غسل: توبہ کر کے امام سے دوبارہ عہد کرنا
وضو: امام سے آئین مذہب حاصل کرنا
تیمم: امام کی غیبت میں نقیب سے آئین مذہب حاصل کرنا
میقات: وقت اجابت
صفا: محمد
مروہ: وحی
نار ابراہیم: نمرود کے غصہ کی آگ
ذبح ابراہیم: اسماعیل سے جدید عہد لیا گیا
یاجوج و ماجوج: علماء ظاہر
طوفان نوح علیہ السلام: کثرت علم نوح علیہ السلام
کشتی نوح: وہ جزیرہ جس میں امتِ نوح محصور ہوئی
عصائے موسیٰ: موسیٰ کی دلیل و حجت
اذان: لوگوں کو امام کی اطاعت پر آمادہ کرنا
نماز: امام سے موالات کرنا
حج: امام کی زیارت
زنا: بلا عہد و میثاق افشائے سرامام باطنیہ
احتلام: نادانستہ اغیار سے افشاءِ راز کرنا
جنابت: بھید ظاہر کرنا
مسیح کا مردے زندہ کرنا: دلوں کو علم و ہدایت سے زندہ کیا جانا
(ماخوذ از ائمہ تلبیس بحوالہ الفرق و التلبیس ابنِ جوزی)