لب و لہجہ کی صداقت
علی محمد محمد الصلابی8۔ لب و لہجہ کی صداقت:
امام حاکم اپنی سند سے سیدہ عائشہؓ تک روایت نقل کرتے ہیں کہ جب سیدہ عائشہؓ فاطمہ بنت رسولﷺ کا ذکر کرتیں تو کہتیں: میں نے ان کے والد کے علاوہ ان سے بہتر خوش گفتار کسی کو نہ دیکھا۔
(المستدرک: جلد 3 صفحہ 161160، یہ حدیث صحیح ہے اور مسلم کی شرط پر ہے۔)
اس روایت میں فاطمہ کی منقبت بالکل صاف نظر آ رہی ہے۔ یہی عائشہ، فاطمہ کے بارے میں کہتی ہیں: وہ اپنی شکل و صورت، چال، ڈھال اور حسن حال میں نبی کریمﷺ کے بہت مشابہ تھیں، اسی طرح صدق گوئی میں بھی ان کا لب و لہجہ رسول اللہﷺ جیسا تھا۔
(العقیدۃ فی اہل البیت: صفحہ 136)۔