تیسرا مہدی - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

تیسرا مہدی

  حضرت مولانا علامہ ضیاء الرحمٰن فاروقی شہیدؒ

الیاس کے بعد اس کا بیٹا یونس جانشین قرار پایا۔ صالح کے جھوٹے دعویٰ کو اس کے پوتے یونس کے دور میں پروان چڑھا، سادہ لوح لوگوں میں سیدنا مہدی کے نام کا ایسا چرچا کیا گیا کہ اس کا سحر پانچویں صدی ہجری تک جاری رہا۔

اہلسنت کے خلاف یونس کی جنگیں، 8000 مسلمانوں کا قتلِ عام یونس نے اپنے دادا کے افکار کو فروغ دینے کے لیے ایسی ایسی کرشمہ سازی کی کہ یہ بہت بڑی جمعیت کے ساتھ مسلمانوں کے کئی علاقوں پر حملہ آور ہوا۔

(الاستقصاء: جلد، اول)

کے مطابق اس نے مسلمانوں کے 380 دیہاتوں کو نذر آتش کیا اور ہر قسم کی سختی کے باوجود اپنے دعوؤں کا انکار کرنے والے 8 ہزار مسلمانوں کو قتل کیا۔  

یونس کی ہلاکت: 268ھ میں یونس ہلاک ہو گیا۔