کسی نے اپنے آپ کو ظل نبی کہا، کسی نے مردوں کو زندہ کرنے، بیماروں کو شفاء دینے، جانوروں کی بولیاں جاننے اور کسی نے دریاؤں اور درندوں کو مسخر کرنے کے راگ الاپے الغرض بیچاری مسلم امہ ہر دور میں مہدیوں کی ستم کشی کی ٹیس سے کراہتی رہی، کہاں کہاں جھوٹے افکار کے کانٹوں سے دامن بچاتی رہی آپ تاریخ کے افق پر ثبت ہونے والے مہدیوں کی کارگزاری کا مشاہدہ کریں گے تو اس میں ایک بات ہر جگہ مشترک نظر آئے گی کہ وہ مختلف طریقوں سے سیدنا علیؓ، سیدنا حسینؓ، سیدنا حسنؓ اور ان کی مقدس اولاد کے بارہ بزرگوں میں کسی نہ کسی سے اپنا رشتہ جوڑتا ہوا نظر آئے گا جھوٹے مہدیوں کی اکثریت سیدنا ابوبکرؓ، سیدنا عمرؓ کی مخالفت کرتی ہوئی نظر آئے گی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے دشمنی ان کا طرہ امتیاز ہوگی اولادِ پیغمبر کی آڑ میں انہوں نے کس قوم کو اسلام سے برگشتہ کیا، کس دور کو آلِ رسول سے الفت کی آڑ میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے دشمنی اور بغض سے آلودہ کیا کسی جگہ اسلام کو مجوسیت کے آئینے میں پیش کیا گیا، کہیں اسے مسیحیت کے عقیدہ تثلیث اور یہودیت کے عقیدہ ابنیت عزیر علیہ السلام کے برابر کھڑا کرنے کی کوش کی گئی یہ سب کچھ شیعہ کے اس تصورِ امام مہدی کا نتیجہ ہے جس کو ماننے کے بعد اسلام کی پوری عمارت زمین بوس ہو جاتی ہے اسی حقیقت کو آشکار کرنے کے لیے ہم نے زیرِ نظر باب میں چند جھوٹے مہدیوں کا مختصر تعارف اور ان کی جعل سازی کا آئینہ ناظرین کے سامنے پیش کیا ہے۔
آج اگر شیعہ پھر کسی ایسی شخصیت کو ایک برگزیدہ امام اور مقدس ہستی کے طور پر پیش کریں جس کے ظہور اور آمد کی کوئی نشانی بھی احادیث میں مذکور نہ ہو، پھر اس مقدس ہستی کے کارناموں میں یہ بات بھی شامل ہو کہ وہ ظہور کے بعد اہلِ سنت کا قتلِ عام کرے گا سیدنا ابوبکرؓ و سیدنا عمرؓ کو آنحضرتﷺ کے روضہ اقدس سے نکال کر (معاذ اللہ) مدینہ منورہ کے چوک میں پھانسی پر لٹکائے گا یا وہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی قبر پر حد جاری کرے گا وغیرہ وغیرہ تو ہم اسے کس طرح اسلام کا سچا مہدی تسلیم کر لیں، کیوں کر اس فریب پر خاموش ہو جائیں؟
اسلام کے سیدنا مہدی علیہ الرضوان کی احادیث میں مذکور تمام علامات کو جاننے والا شیعہ کے تصورِ سیدنا مہدی کو اسلام کے برعکس ایک نیا اور خود ساختہ تصور ہی قرار دے سکتا ہے۔
گزشتہ اوراق میں شیعہ کے مزعومہ تصورِ امام مہدی کو ان کی معتبر کتب سے پیش کیا گیا ہے۔ قارئین ہی بتائیں کہ 1400 سو سال کی کس مسلم اسلامی شخصیت اور فقیہ نے اس تصور کی تائید کی ہے؟ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ شیعہ کا تصورِ امام مہدی اسی طرح من گھڑت اور خود ساختہ ہے جس طرح چودہ سو سال میں دیگر کئی افراد نے اس نام کی آڑ میں دعویٰ مہدی کیا ہے زیرِ نظر مہدیوں کے حالات کو نقل کرنے کی اصل وجہ اس تسلسل کو ظاہر کرنا ہے جو اس نام کی آڑ میں امتِ مسلمہ کو دھوکہ اور فریب دے کر جاری رکھنے کا ذریعہ ہے۔