سنی کے لیے شیعہ امام کے پیچھے نماز جنازہ پڑھنے کا حکم -…

سنی کے لیے شیعہ امام کے پیچھے نماز جنازہ پڑھنے کا حکم


سوال: اہلِ سنت کا شخص، اہلِ شیعہ امام کے پیچھے نمازِ جنازہ پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟ اور اگر شیعہ فوت ہو جائے تو سنی امام اور مقتدی نمازِ جنازہ پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ 

جواب:  شیعہ اگر امورِ دین سے کسی مسئلہ ضروریہ کا منکر ہو تو اس کی امامت یا نمازِ جنازہ پڑھنا جائز نہیں ہے اگر ضروریاتِ دین میں سے کسی امرِ ضروری کا منکر نہ ہو صرف فضیلت حضرت علیؓ کا قائل ہو تو ایسا شخص فاسق ہے اور امامت اس کی مکروہ ہے نمازِ جنازہ اس کا پڑھا جائے گا لیکن سنیوں کے لیے ان سے اختلاط وغیرہ درست نہیں۔ 

(فتاویٰ مفتی محمود: جلد11 صفحہ224)