ہر دور میں جھوٹے مہدی پیدا ہوئے - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

ہر دور میں جھوٹے مہدی پیدا ہوئے

  حضرت مولانا علامہ ضیاء الرحمٰن فاروقی شہیدؒ

تاریخ میں مہدی کے نام کے کئی دعویدار ایسے بھی ملتے ہیں جنہوں نے شعبدہ بازی کے بام ثریا کو چھو لیا خوارق عادات کے ذریعے ایسے ایسے کرشمے دکھائے کہ بڑے بڑے پارسا بھی ان کی گمراہی کے سحر سے آلودہ ہو گئے کسی نے اپنے آپ کو سیدنا علیؓ کی اولاد کہہ کر متعارف کرایا، کسی نے بارہویں امام کے نام سے حظ وافر پایا، کسی نے دعویٰ مہدی موعود، دعویٰ مسیح موعود اور بالآخر دعویٰ نبوت کر کے امتِ محمدیہ کے افکار کو پژمردہ کیا۔