غالی رافضی کی نماز جنازہ وغیرہ میں شریک ہونا
سوال: کیا فرماتے ہیں علماءِ دین ان چند درج ذیل امور میں کہ: کیا کسی رافضی کی بیمار پرسی اس نیت سے کہ بیمار کے ورثاء ناراض نہ ہو جائیں یا اس نیت سے کہ ہمارے اخلاق سے متاثر ہوں، جائز ہے یا کہ نہیں؟
جواب: توقع ہدایت کے لیے اسلامی اخلاق سے متاثر کرنے کے لیے ان کی بیمار پرسی درست بلکہ مستحسن ہے۔
سوال: فاتحہ خوانی مذکورہ رافضی کی مذکورہ خیالات سے جائز ہے کہ نہیں؟
جواب: اگر رافضی ضروریاتِ امور دین میں سے کسی مسئلہ کا منکر ہو تو اس کیلئے دعائے مغفرت کرنا درست نہیں۔
سوال: کیا ان کے راضی کی نماز جنازہ میں شرکت جب کہ امام رافضی ہے اور وہ اپنے طریق سے نماز ادا کر رہا ہے جائز ہے یا نا جائز؟
جواب: شرکت درست نہیں ہے۔
سوال:سنی امام ہو تو پھر شرکت کا کیا حکم ہے؟
جواب:درست نہیں ہے۔
(فتاویٰ مفتی محمود جلد 11 صفحہ220)
