ملا باقر مجلسی نے چند ایسے واقعات ذکر کیے جن سے ثابت کیا گیا ہے کہ سیدنا مہدی اس وقت مغربی جزائر میں سے ایک جزیرہ میں حکومت کر رہے ہیں وہاں ان کے نام کا سکہ چلتا ہے وہ سکہ ملا باقر مجلسی نے خریدا امام غائب کے علاوہ ان کی اولاد وغیرہ بھی وہاں جزیرہ میں حکمرانی کر رہی ہے ان صاحبزادگان اور ان کے زیرِ تصرف جزائر کے نام اور ان کا رقبہ وغیرہ بھی بیان کیا گیا۔