شیعہ اور سنیوں کا نماز جنازہ میں مخلوط کھڑا ہونا - فتاویٰ…

شیعہ اور سنیوں کا نماز جنازہ میں مخلوط کھڑا ہونا


سوال: سنی یا شیعہ میت کا مخلوط جنازہ جائز ہے یا نہیں؟ یا یکے بعد دیگرے الگ الگ فریقین اپنے امام کی اقتداء میں نماز جنازہ ادا کر سکتے ہیں یا نہیں؟ 

جواب:شیعہ کا وہ فرقہ جو سبِ شیخینؓ نہ کرے اور اصحاب کو بُرا نہ کہے اور حضرت عائشہ صدیقہؓ کے افک کا قائل نہ ہو اور کوئی عقیدہ کفریہ نہ رکھتا ہو تو اس کی نماز جنازہ پڑھی جائے اور اگر اہلِ سنت و الجماعت بھی ان کے جنازہ کی نماز پڑھیں یا پڑھائیں تو کوئی حرج نہیں ہے لیکن پاکستان کے شیعہ ایسے نہیں ہیں اس لیے مطلقاً سنی اور شیعہ کا جنازہ ضروری ہے کہ علیحدہ علیحدہ پڑھے۔ 

(فتاویٰ مفتی محمود: جلد3 صفحہ 303)