حضرت حصین بن نمیر رضی اللہ عنہ
مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبندحضرت حصین بن نمیرؓ
الوزراء والکُتّاب میں ہے کہ: حضرت حصین بن نمیرؓ اور حضرت مغیرہ بن شعبہ لوگوں کے معاملات لکھا کرتے تھے۔
(الوزراء والکُتّاب: صفحہ، 12)
اور انصاری نے لکھا ہے کہ آپ دونوں حضرات قرض اور معاملات تحریر فرماتے تھے، ابنِ مسکویہ نے بھی آپ کو کاتبینِ رسول الہﷺ میں شمار کیا ہے اور لکھا ہے کہ مذکورہ بالا دونوں شخصیات عوام الناس کے معاملات بھی لکھا کرتے تھے اور حضرت خالد اور حضرت معاویہؓ کی عدم موجودگی میں ان کی نیابت میں کتابت فرماتے تھے۔
(تجارب الامم: جلد، 1 صفحہ، 290)
آپؓ کے کاتبینِ رسول اللہﷺ میں سے ہونے کی صراحت عراقی اور یعقوبی نے بھی کی ہے۔
(حوالہ کے لیے دیکھیے: شرح الفیہ عراقی: صفحہ، 247 تاریخ یعقوبی: جلد، 2 صفحہ، 80 بحوالہ نقوش جلد، 7 صفحہ، 148)