Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

ہجرت مدینہ سے غزوۂ احزاب تک سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے اہم کارنامے

  علی محمد محمد الصلابی

رسول اکرمﷺ جب مدینہ پہنچ گئے اور استقرار و اطمینان کی سانس لی تو اس کے بعد اسلامی مملکت کی بنیادیں استوار کرنے کی تیاری کرنے لگے، چنانچہ مہاجرین و انصار کے درمیان مؤاخاۃ (بھائی چارگی) قائم کی، پھر مسجد کی بنیاد رکھی، پڑوس کے یہودیوں سے امن کا معاہدہ کیا، قرب و جواب میں سرایا اور خفیہ دستے بھیجنے لگے، اور ایک نئے معاشرہ کی اقتصادی، تعلیمی اور تربیتی تعمیر و ترقی میں لگ گئے، اور سیدنا علیؓ آپﷺ کے ساتھ رہے، آپﷺ کے احکامات کو عملی جامہ پہناتے اور آپﷺ کی ہدایت رہنمائی پر عمل کرتے رہے۔