شیعہ کے امام مہدی کی غیبت کا راز اور مختلف علاقوں میں امام…

شیعہ کے امام مہدی کی غیبت کا راز اور مختلف علاقوں میں امام مہدی کی حکومت کا عقیدہ

  حضرت مولانا علامہ ضیاء الرحمٰن فاروقی شہیدؒ

شیعہ لوگ جس امام مہدی کے منتظر ہیں، اس کے بارے میں شیعہ مصنف اپنی کتاب نور الابصار صفحہ 152 پر مشہور سیاح ابنِ بطوطہ کی درج ذیل عبارت نقل کر رہا ہے:  

بعد ازاں میں شہر حلہ میں پہنچا جو دریائے فرات کے ساتھ پھیلا ہوا ہے اس شہر کے باشندے سب کے سب اثناءِ عشریہ ہیں یہاں ایک مسجد ہے، جس کے دروازے پر ریشم کا پردہ ہے وہ کہتے ہیں کہ محمد بن حسن عسکریؒ اس مسجد میں داخل ہوئے اور غائب ہو گئے محمد مذکور ان کے نزدیک سیدنا مہدی منتظر ہیں ان میں سے ایک سو آدمی ہر روزانہ کے ساتھ ہی نہیں سکتا ہوں تو پھر لڑائی کے ہتھیار لگا کر مسجد کے دروازے پر آتے ہیں ان کے ساتھ زین و لگام سے آراستہ ایک گھوڑا ہوتا ہے اور ڈھول اور ترم ہوتے ہیں وہ یوں پکارتے ہیں اے صاحب زمان! ظلم و فساد بکثرت ہو گیا ہے یہ آپ کے خروج کا وقت ہے تاکہ خدا آپ کے ذریعہ حق و باطل میں فرق کر دے وہ رات تک ٹھہرتے ہیں پھر چلے جاتے ہیں ہمیشہ ان کی یہی عادت ہے۔  

(نور الابصار فی مناقب آل بيت النبی المختار للشيخ الشبلنجی: صفحہ152)

ایک طرف تو ان کے ماننے والوں کا یہ عالم ہے جو آپ نے پڑھا اور دوسری طرف مذہب شیعہ کے ہی ایک مجتہد صاحب ملا باقر مجلسی لکھتے ہیں۔