پریشانی و بےچینی کے وقت کی دعا
علی محمد محمد الصلابیسیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے پریشانی و بے چینی کے وقت مجھے یہ دعا پڑھنے کی تعلیم دی:
لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ الْحَلِیْمُ الْکَرِیْمُ، سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ تَبَارَکَ اللّٰہُ رُبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔
(مسند أحمد: الموسوعۃ الحدیثیۃ: حدیث نمبر 701) اس کی سند صحیح ہے۔)
اس حدیث میں تعلق باللہ، اس پر اعتماد کامل اور التجائے خالص کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے، کیوں کہ مصائب و مشکلات کو اللہ کے علاوہ کوئی نہیں دور کر سکتا، کسی پریشان حال کی پکار کو اس کے خالق کے علاوہ کوئی نہیں سن سکتا، اس کے علاوہ اور کوئی جائے پناہ نہیں، لہٰذا ہر مومن و مسلمان کو تمام احوال و ظروف میں اللہ تعالیٰ ہی کی ذات پر کامل اعتماد کرناچاہیے۔