فقیہ ملت، مفکر اسلام، حضرت مولانا مفتی محمود رحمۃاللہ کا…

فقیہ ملت، مفکر اسلام، حضرت مولانا مفتی محمود رحمۃاللہ کا فتویٰ(شیخ الحدیث جامعہ قاسم العلوم ملتان) شیعہ کا جنازہ پڑھنا


سوال: کیا فرماتے ہیں علماءِ دین دریں مسئلہ کہ: غنیۃ الطالبین میں مذہبِ شیعہ کے چند گروہ ذکر کیے ہیں ایک گروہ کا عقیدہ ہے کہ خداوندِ کریم کی ذات نے حضرت علیؓ میں حلول کر لیا ہے، قرآنِ مجید بھی بجائے حضورِ اکرمﷺ کے حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ پر نازل ہونا تھا لیکن حضرت جبرئیل علیہ السلام سے غلطی ہوگئی۔ نیز حضرت عائشہ صدیقہؓ کی عصمت کے قائل نہیں اس گروہ کی میت کا جنازہ شرعاً پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟ 

جواب:  یہ گروہ جن کے مذکورہ بالا عقائد ہیں، دائرہ اسلام سے خارج ہیں ان کی نمازِ جنازہ مسلمانوں کے لیے درست نہیں۔ 

(فتاویٰ مفتی محمود: جلد1 صفحہ 243)