کتاب چہارده معصوم (از مطبوعہ ایران):
امام زمان را بانها نشان داده و معرفتے کرده و مسائل آنها رابد و مراجعہ نموده و نشان سوغات و تحف و ہدایا و صاحبائش را از آنها خواستہ بیان فرماید۔
(چہارده معصوم: جلد2 صفحہ 607 دوران زندگی امام مہدی، مطبوعہ تہران، طبع جدید)
ترجمہ: مختلف اطراف سے جب لوگ سیدنا حسن عسکریؒ کی زیارت کو آتے اور سوال و جواب کا معاملہ چاہتے تو آپ ان لوگوں کو سیدنا مہدی کی طرف بھیج دیتے تھے ان کے سوالات کا جواب وہی عطا کرتے اور سوغات، تحفہ جات، ہدیے اور ان کے لانے والوں کو بھی سیدنا مہدی کے ہاں روانہ کر دیتے۔