مجبوری کی وجہ سے شیعہ کا جنازہ پڑھنے کا حکم - فتاویٰ جات |…

مجبوری کی وجہ سے شیعہ کا جنازہ پڑھنے کا حکم


سوال: کیا فرماتے ہیں علماءِ دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ایک شیعہ کا جنازہ تھا جس سے میں نے دوسرے ساتھیوں کو بھی منع کیا، لیکن عین موقع پر میرے سینئر میرے پاس کھڑے تھے، جن کے سامنے مجبوراً جنازہ پڑھنا پڑا اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ میرے لیے تجدیدِ ایمان و نکاح ضروری ہے یا نہیں؟ 

جواب: بشرطِ صحت سوال چونکہ آپ نے اس کا جنازہ نا جائز سمجھتے ہوئے پڑھا ہے، اس وجہ سے آپ کافر نہیں لہٰذا آپ پر تجدیدِ ایمان و نکاح لازمی نہیں ہے، البتہ اس عمل کی وجہ سے آپ گنہگار ہوئے، لہٰذا توبہ ضروری ہے۔ 

فنقول لا یصلى على الكافر لان الصلوٰة على المیت دعاء و استغفار لہ و الاستغفار للكافر حرام۔

(المحیط البرہانی: جلد3 صفحہ82) 

و منھا ان استحلال المعصیة صغیرة کانت او کبیرة کفر۔

(شرح فقہ الاکبر: صفحہ152)

و شرطھما ستة اسلام المیت و طھارتہ و فى الشامی قولہ و شرطھا ای شرط صحتھا۔

(الدر مع الشامی: جلد1 صفحہ640)

ارشاد المفتین: جلد5 صفحہ 227)