Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

شخصیت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے خدوخال کی کامل و دقیق معرفت

  علی محمد محمد الصلابی

5۔ شخصیت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے خدوخال کی کامل و دقیق معرفت:

خاندانی تعلقات، صبح و شام کی طویل صحبت اور اللہ کی طرف سے نبی اکرمﷺ کو ملے ہوئے فیضانات الہیٰ، مکارم اخلاق، میلانات و رجحانات کا تتبع اور دقیق مطالعہ یہ تمام چیزیں شخصیت نبوی کے خدوخال کی کامل و دقیق معرفت، آپ کے اوصاف کی منظر کشی اور آپﷺ کی سیرت طیبہ کے اہم و دقیق گوشوں کو نمایاں کرنے میں حضرت علیؓ کے لیے معاون ثابت ہوئیں، رسول اللہﷺ کے اوصاف و اخلاق اور سلوک کے بارے میں حضرت علیؓ کی روایات سے اس کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔ (المرتضٰی: صفحہ 39-42)