حضرت حاطب بن عمرو رضی اللہ عنہ
مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبندحضرت حاطب بن عمرؓو
سلسلہ نسب اس طرح ہے:حضرت حاطب بن عمرو بن عبد الشمس بن عبد وَدّ قرشی عامریؓ ابتدائی دور میں ہی مکہ مکرمہ میں اسلام قبول کیا، حبشہ کی طرف ہجرت کی، جنگِ بدر میں شریک ہوئے۔ دربارِ رسالتﷺ میں کتابت کا شرف حاصل کیا، ابن مسکویہ، ابن سیدالناس عراقی اور انصاریٰ وغیرہ نے اس کی صراحت فرمائی ہے۔
(حوالے کے لیے دیکھیے: تجارب الامم: جلد، 1 صفحہ، 291 عیون الاثر: جلد، 2 صفحہ، 316 شرح الفیہ عراقی: صفحہ، 246 بحوالہ نقوش جلد، 7 صفحہ، 146)