مجبوراً شیعہ کا جنازہ پڑھنے کا حکم - فتاویٰ جات | دفاع اسلام

مجبوراً شیعہ کا جنازہ پڑھنے کا حکم


سوال: کیا فرماتے ہیں علماءِ دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ایک شیعہ کا جنازہ تھا جس سے میں نے دوسرے ساتھیوں کو بھی منع کیا لیکن عین موقع پر میرے سینئر میرے پاس کھڑے تھے جن کے سامنے مجھے مجبوراً جنازہ پڑھنا پڑا اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ میرے لیے تجدیدِ ایمان و نکاح ضروری ہے یا نہیں؟ 

جواب: بشرطِ صحت سوال چونکہ آپ نے اس کا جنازہ ناجائز سمجھتے ہوئے پڑھا ہے، اس وجہ سے آپ کافر نہیں ہوئے لہٰذا آپ پر تجدیدِ ایمان و نکاح لازمی نہیں ہے، البتہ اس عمل کی وجہ سے آپ گنہگار ہوئے ہیں، لہٰذا توبہ ضروری ہے۔ 

فنقول لا یصلى على الكافر لان الصلوٰة على المیت دعاء واستغفار لہ و الاستغفار للكافر حرام۔

(المحیط البرہانی: جلد، 3 صفحہ، 82) 

ومنھا استحلال المعصیة صغیرة کانت او کبیرة کفر۔ 

(شرح فقہ الاکبر: صفحہ، 152) 

و شرطھا ستة اسلام المیت وطھارتہ وفى الشامی قولہ و شرطھا ای شرط صحتھا۔

(الدر مع الشامی: جلد1 صفحہ 640) 

(ارشاد المفتین: جلد1 صفحہ567)