Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

بعض آیات قرآنیہ کی تفسیر نبوی کی تبلیغ

  علی محمد محمد الصلابی

سیدنا علیؓ نے رسول اللہﷺ سے بعض آیات کی تفسیر معلوم کی اور اسے لوگوں کے درمیان عام کیا، اس کی چند مثالیں نقل کی جارہی ہیں۔

اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:

وَتَجۡعَلُوۡنَ رِزۡقَكُمۡ اَنَّكُمۡ تُكَذِّبُوۡنَ۞ (سورۃ الواقعة آیت 82)

ترجمہ: اور تم نے اسی کو اپنا روزگار بنا لیا ہے کہ (اس کو) جھٹلاتے رہو؟

حضرت علیؓ رسول اللہﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے مذکورہ آیت پڑھی اور فرمایا:

شُکْرُکُمْ اِنَّکُمْ تُکَذِّبُوْنَ، مُطِرْنَا بِنَوْئِ کَذَا وَ کَذَا، وَ بِنَجْمٍ کَذَا وَ کَذَا۔

(مسند احمد: الموسوعۃ الحدیثیۃ: حدیث نمبر 849) یہ روایت حسن لغیرہ ہے۔)

’’تمھاری شکر گزاری کا یہ عالم ہے کہ تم جھوٹ بکتے ہو کہ فلاں اور فلاں نچھتر اور فلاں اور فلاں ستارے کی وجہ سے بارش ملی۔‘‘