کوئی مسلمان اگر شیعہ کا جنازہ پڑھ لے تو کیا حکم ہے - فتاویٰ…

کوئی مسلمان اگر شیعہ کا جنازہ پڑھ لے تو کیا حکم ہے


سوال: کیا فرماتے ہیں علماءِ دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ایک شیعہ کا جنازہ شیعہ امام نے پڑھایا اور بستی کے اہلِ سنت مسلمانوں نے یہ جنازہ پڑھا ان کے بارے میں کیا حکم ہے؟ 

جواب:واضح رہے اگر ان لوگوں کو شیعہ کے عقائد کفریہ مثلاً الوہیت حضرت علیؓ یا تحریفِ قرآن وغیرہ کا علم تھا اور جنازہ جائز سمجھتے ہوئے پڑھا تو ان لوگوں پر تجدیدِ ایمان لازم ہے، اگر شادی شدہ ہوں تو تجدیدِ ایمان کے ساتھ تجدیدِ نکاح بھی لازم ہے اور اگر نا جائز سمجھتے ہوئے پڑھا توبہ واستغفار ضروری ہے۔ 

ان استحلال المعصیة صغیرة کانت او کبیرة کفر۔ 

(شرح الفقہ الاکبر: صفحہ، 152) 

ولا نکفر بضم النون وکسر الفاء مخففا او مشددا ای لا ننسب الی الكفر مسلما بذنب من الذنوب ای بارتکاب معصیة وان کانت کبیرة ای کما یکفر الخوارج مرتکب الكبیرة اذا لم یستحلھا ای لکن اذا لم یکن یعتقد حلھا لان من استحل معصیة قد ثبت حرمتھا بدلیل قطعی فھو کافر۔

 (شرح الفقہ الاکبر: صفحہ71) 

(ارشاد المفتین: جلد 1 صفحہ490)