سیدہ فاطمہ کی ناراضگی کی حقیقت، لفظ غضبت اور ادراج (شیعہ…

سیدہ فاطمہ کی ناراضگی کی حقیقت، لفظ غضبت اور ادراج (شیعہ مناظر کا ٹرن)(قسط 22)

  جعفر صادق

صفحہ 1 از 4

سیدہ فاطمہ کی ناراضگی کی حقیقت، لفظ غضبت اور ادراج (شیعہ مناظر کا ٹرن)(قسط 22)

شیعہ مناظر: سلام علیکم۔ بسم تعالی۔ ممتاز صاحب مسلسل میری مدد کرنے کا شکریہ۔ آپ نے اپنے مدعا اور اپنے بنائے اصولوں کی خلاف ورزی کر کے میرے کام کو آسان بنایا۔ممتاز صاحب۔ کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ قاتل مقتول کے خون کا وارث بن کر قصاص کا مطالبہ کرتا ہے ۔ میری طرف سے بحث کی الف  ب کی کم از کم دس مرتبہ وضاحت کے باوجود ابھی تک اپنی طرف سے میرے مدعا کے مراحل کی تفسیر کر کے مجھ سے میرے مدعا کی وضاحت کا حق چھین کر بار بار مجھے خلاف ورزی کے مرتکب دکھاکر میرے دلائل پر پردہ ڈالنے اور میرے اٹھائے بنیادی سوالات پر پردہ ڈالنے کی کوشش میں ہیں۔لیکن آپ کی تماتر کوششوں کے باوجود میں انشاء اللہ آپ کو اسی ترتبیب سے آگے ہی لے کر چلوں گا ۔


سنی مناظر بار بار شیعہ مناظر کی اس تحریر کے اسکرین شاٹ رکھتا رہا کہ الف اور ب یہ ہے اور اسی تحریر پر گفتگو طئے ہوئی تھی ، اسی ترتیب سے گفتگو ہوگی لیکن شیعہ  دلشاد عام شیعوں کی طرح دوران مناظرہ اپنی ہی تحریر کی ترتیبب کو بدل کر گفتگو کرتے رہے! شاید سمجھ گئے کہ اس کا دجل آشکار ہو چکا ہے۔

 دوسری بات صحیحین کی جن احادیث سے شیعہ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں انہی احادیث میں اصل حقائق بھی موجود ہوتے ہیں۔ قارئین غور کریں!آخر شیعہ نامکمل باتیں کیوں بتاتے ہیں؟


 
   

 میرا مدعا یہ تھا کہ جناب فاطمہ ع کی طرف سے اپنے حقوق کے مطالبے کو رد کرنے کی وجہ سے  ناراض ہونا  اور اسی وجہ سے بائیکاٹ کی حالت میں  اور خلفاء کو اپنے حق سے محروم کرنے والے سمجھ کر دنیا سے جانا  اور اسی طرح امیر المومنین ع کی طرف سے جناب فاطمہ ع کی حمایت اور خلفاء کی جانب سے حدیث لانورث سے استدلال کو قبول نہ کرنے کی باتیں یہ سب آپ کی صحیحین میں موجود ہیں ۔الحمد للہ اس کو میں نے ثابت کیا


ایک محاورہ ہے کہ کوڑھ مغز کو جتنا چاہے سمجھاؤ، وہ کبھی نہیں سمجھے گا۔شیعہ مناظر کو یہ سمجھ تو آگیا کہ سنی مناظر کے اسکینزجو اہلسنت و اہل تشیع کی معتبر کتب سے ہیں، ان سے سیدہ فاطمہ کی ناراضگی ثابت ہوگئی لیکن یہ سمجھنے سے قاصر رہے کہ جن اسکینز سے وہ ناراضگی ثابت کر رہا  ہے، ان اسکین میں تو سیدہ فاطمہ شیخین سے راضی بھی ہو رہی ہیں۔ آخر کیا وجہ ہے کہ ان اسکین میں بیان کی گئی رضایت کے منکر ہیں اور جو شدید ناراضگی بیان ہی نہیں ہے اسے شیعہ ثابت قرار دے رہا ہے۔ شیعہ مناظر کو اصل میں سنی مناظر کا استدلال رد کرنا تھا لیکن یہ مناظرے کا طریقہ انہیں معلوم ہی نہ تھا، کیونکہ وہ خود بھی بغیر استدلال احادیث رکھ کر گفتگو کرتے رہے اور من پسند مفہوم نکالتے رہے


 
   

اور عجیب بات یہ ہے آپ پہلے مرحلے میں غضبت والی بات کو ادراج کہتے رہے بعد میں آپ نے خود ہی ثابت کیا کہ بے شک ناراض ہوئی تھیں اور اس کے اسکین بھی آپ نے خود ہی پیش کئے ۔ یہ مرحلہ بلکل ختم ہوا ۔


شیعہ مناظرکا شکوہ!

مجھ سے سیدہ کی ناراضگی کے سوال کیوں کرتے ہو؟

سنی مناظر کے دلائل شیعیت پر حجت تمام کرنا تھا کہ اگرچہ سیدہ فاطمہ سے یہ امید نہیں کہ وہ دنیاوی مال ملکیت پر اتنی شدید ناراض ہوں اس کے باوجود دلی رنجش یا خلش عین ممکن ہے۔ اس خلش کا ختم ہونا بھی اہل سنت و اہل تشیع روایات میں مذکور ہے۔

آخر یہ حقائق شیعہ علماء عوام تک کیوں نہیں پہنچاتے؟


 
   

 اب دیکھیں آپ نے میری مدد اور خود اپنے اٹھائے سوالوں کا کس طرح خود ہی جواب دیا ۔آپ نے دوسرے شواہد کا ادعا تو بہت کیا بعد میں ایسی سندیں پیش کی جن سے ناراض ہونے کی بات ثابت ہوتی تھی۔ ناراض ہونے کے بعد میں وفات سے پہلے راضی ہونے کا ادعا بھی ۔اب یہاں اصل ناراض ہونے کو آپ مان گئے  لہٰذا اب مجھ سے ناراض کے الفاظ اور چہرے کی نشانی کا سوال کیوں کرتے ہو ؟عجیب ہے جس سوال کا جواب آپ خود دے گئے اس کا مجھ سے سوال بھی ۔اب جب نارض ہوگئی تھی اور وہ بھی بقول آپ کے رسول اللہ  کی حدیث سنانے کے بعد  تو جناب آپ جو استغفار کر کر کے شیعوں پر اعتراض اور سوال اٹھا رہے تھے وہ کیا ہوا ؟ کیا پھر بھی مجھ سے جواب مانگے ہو ؟؟ 

 

کیا جناب فاطمہ ع حضور کی حدیث کی منکر ہوگئی تھی ؟  یہ پہلا مرحلہ تھا جو کو آپ نے ادراج کا رٹ لگا لگا کر خود ہی تسلیم کیا اور اس پر دلائل پیش کئے۔  اگلی بات یہ تھی کہ آپ اس کا مطالبہ کرتی  رہیں، جیساکہ جناب عائشہ  کا قول

{ قالت  ، کانت فاطمہ تسال ابابکر }

اور پھر مولا علی کی طرف سے اس میراث کے مطالبے کا خلیفہ دوم کےدور تک جاری رہنا ۔یہ دنوں اس بات کی دلیل ہے کہ معاملہ اس حدیث کے نقل سے ختم نہیں ہوا اور خلیفہ دوم کے دور تک چلتا رہا  یہ ایک تو زہری کے بقول آپ کے گمان کی حقیقت پر مبنی ہونے کی دلیل ہے اور دوسرا جناب زہرا کی ناراضگی اور اپنے حق سے محروم کے نظریے کی ۔اب عجیب بات یہ ہے ادراج ادراج کا رٹ لگانے کے باوجود ایک تو ادراج کے معنی نہیں  جانتا تھا اور ساتھ ہی میرے ادراج کی نفی کے لئے پیش کردہ شاہد سے چشم پوشی ۔جناب کب اس کا جواب دو گے  لہٰذا خود بخود یہ بھی ثابت ہوا کہ معاملہ جاری ہی رہا اور ابوبکر کے دور میں یہ ختم ہی نہیں ہوا ۔آپ کے سارے دلائل کو خود آپ ہی نے خراب کیا ۔آپ نے کہا یہ سب زہری کا گمان ہے ۔میں نے کہا گمان بھی ہو حقیقت پر مبنی ہے  پھر آپ کا یہ اعتراض ہوا کہ وہ تو واقعے کے عینی شاہد نہیں ۔یہاں تک کہ آپ نے اس کی بات کو ایک مرسل خبر کے طور پر بھی قبول نہیں کیا


ڈوبتے کو تنکے کا سہارہ!

شیعہ مناظر دلشاد! فریق مخالف کے دلائل اور اشکالات پر علمی رد کرنے کے بجائے اپنی ذاتی تاویلات سے اپنا مؤقف ثابت کرنے کی مذموم کوششیں کر رہے ہیں! اگر شیخین کے دل میں بغض اہل بیت ہوتا تو سیدہ کی عیادت کیوں کرتے؟ حضرت ابوبکر کی بیوی حضرت اسماء کیا شوہر کی اجازت کے بغیر سیدہ کی خدمت کرتی رہی؟شیخین کو راضی کرنے کی فکر بھی کیوں؟؟شیعہ اتنے کم عقل ہیں کہ جن باتوں سے صحابہ اور اہل بیت کی محبت ثابت ہوتی ہے انہی سے الٹا مطلب نکال لیتے ہیں!


 
   
صفحہ 1 از 4