حضرت جہیم بن الصلت رضی اللہ عنہ
مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبندحضرت جُہیم بن الصلتؓ
آپ کا سلسلہ نسب اس طرح ہے:
جُہیم بن الصلت بن مخرمہ بن المطلب بن عبد مناف قرشیؓ
ابن الاثیر اور بن عبدالبر نے لکھا ہے کہ آپ فتح خیبر کے سال مسلمان ہوئے، اور ابن سعد کی روایت ہے کہ آپ فتحِ مکہ کے بعد مسلمان ہوئے۔
(الاستیعاب: جلد، 1 صفحہ، 247 اسد الغابہ: جلد، 1 صفحہ، 255)
بلاذری نے لکھا ہے کہ جُہیم بن الصلتؓ زمانہ جاہلیت سے لکھنا جانتے تھے، اسلام لانے کے بعد بھی آپ نے لکھا، سرکارِ دوعالمﷺ کے حکم پر بھی لکھا ہے۔
(الاصابہ: جلد، 1 صفحہ، 255)
اموالِ صدقہ کی تفصیلات لکھنے کی روایت بھی ملتی ہے۔
(التنبیه والاِشراف: صفحہ، 245)
حضرت جُہیمؓ کے دربارِ رسالت مآبﷺ کے کاتب ہونے کی صراحت ابن شبہ، یعقوبی، ابن مسکویه، ابن سید الناس، ابن حجر، عراقی، انصاری نے بھی کی ہے۔
(حوالے کے لیے دیکھیے: المصباح المضئی: صفحہ، 8 تاریخ یعقوبی جلد، 2 صفحہ، 80 تجارب الامم: جلد، 1 صفحہ، 391 عیون الاثر، انساب الاشراف: جلد، 532 صفحہ، 1 بحوالہ نقوش جلد، 7 صفحہ، 146)